ذات صلة

جمع

فیفا ورلڈ کپ میں سعودی پرچم کے لیے خصوصی انتظام، وجہ کیا ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کو دیگر ممالک کے جھنڈوں کی طرح میدان میں نہیں بچھایا گیا بلکہ اسے الگ سے بلند مقام پر آویزاں کیا گیا۔

یہ فیصلہ سعودی پرچم پر درج کلمۂ طیبہ کے احترام کے پیشِ نظر کیا گیا، کیونکہ اسلامی روایات اور سعودی ضوابط کے مطابق ایسے مقدس الفاظ والے پرچم کو زمین پر رکھنا یا کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو۔

اسی وجہ سے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سعودی پرچم کے لیے خصوصی انتظام کیا تاکہ اس کے مذہبی اور قومی تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔