ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے پہلے ایرانی تیل کی برآمدات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی خام تیل لے جانے والے متعدد بڑے ٹینکر امریکی بحری نگرانی کے دائرے سے باہر نکل گئے ہیں، جس سے تیل کی ترسیل میں آسانی پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان جہازوں میں لاکھوں بیرل خام تیل موجود ہے، جبکہ پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے نتیجے میں ایران کو بینکاری، انشورنس اور نقل و حمل کے شعبوں میں بھی سہولت مل سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مراعات ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات بھی زیر غور ہیں۔
