چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب ایک المناک حادثے میں والد اور ان کا نوجوان بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت پر کام کے دوران لوہے کا راڈ اچانک بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا، جس سے دونوں شدید کرنٹ کا شکار ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
