ذات صلة

جمع

ناروے کی ولی عہد شہزادی کے بیٹے کو جنسی جرائم کے مقدمات میں 4 سال قید

ناروے کی شاہی شخصیت سے تعلق رکھنے والے ماریئس بورگ ہوئیبی کو جنسی زیادتی کے دو مقدمات میں عدالت نے چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اوسلو کی عدالت نے طویل سماعت کے بعد 29 سالہ ماریئس کو دو الزامات میں قصوروار قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزم عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماریئس پہلی بار 2024 میں ایک گھریلو تشدد کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ کا مرکز بنے تھے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ تفتیش کے دوران متعدد الزامات کا جائزہ لیا گیا، جن میں جنسی جرائم، منشیات سے متعلق معاملات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی شامل تھیں۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت کئی ہفتوں تک جاری رہی، جبکہ استغاثہ نے زیادہ سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ ماریئس بورگ ہوئیبی ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ میرٹ کے بیٹے ہیں، تاہم وہ شاہی جانشینی کی فہرست میں شامل نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی شاہی لقب ہے۔