انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر پالو کے جنوب مشرق میں واقع علاقے کے قریب تھا۔
زلزلے کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم حکام نے فوری طور پر واضح کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔
تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
