ذات صلة

جمع

اٹک میں سی ٹی ڈی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

اٹک کے قریب محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مبینہ طور پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ برآمد ہونے والے مواد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔