ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا...

صومالی ریفری کی جبری واپسی پر وطن میں پرتپاک استقبال

صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو...

بین اسٹوکس کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ، سابق کپتانوں کی رائے سامنے آگئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث ٹیم سے باہر کیے جانے کے معاملے پر سابق کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نے انگلینڈ کرکٹ کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور وہ کئی بڑی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اس لیے نائٹ کلب واقعہ اتنا سنگین نہیں کہ انہیں کپتانی یا ٹیم سے مکمل طور پر فارغ کیا جائے۔ ان کے مطابق اسٹوکس ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور ایسے معاملات میں جذباتی فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ یہ معاملہ زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور یہ کوئی ایسا جرم نہیں جس پر سخت ترین سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوکس گزشتہ کئی برسوں سے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی صورتحال کو سمجھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔