صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو امریکا سے واپس بھیجے جانے کے بعد وطن واپسی پر شاندار اور ہیرو جیسا استقبال ملا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر ارتان گزشتہ سال افریقی فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے بہترین مرد ریفری قرار دیے گئے تھے اور انہیں فیفا ورلڈ کپ میں بھی ریفری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دینی تھیں۔ تاہم امریکا پہنچنے پر انہیں میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔
امریکی امیگریشن حکام نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی، البتہ صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو بعض سفری پابندیوں کی فہرست میں آتے ہیں۔
واپسی کے بعد صومالیہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں شہریوں اور مداحوں نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
