پاکستان نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جبکہ دیرپا امن کا راستہ مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی نکل سکتا ہے۔
انہوں نے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
