ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ڈرامہ سیٹ پر بدسلوکی: اداکارہ عصمت زیدی کا انکشاف

سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے شوبز انڈسٹری میں کام کے غیر منظم نظام اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ناروا رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیٹس پر طویل شفٹیں معمول بن چکی ہیں اور کئی بار اداکاروں کو شوٹ شیڈول کے بارے میں واضح معلومات بھی نہیں دی جاتیں۔ ان کے مطابق بعض مواقع پر مرکزی اداکار اپنی سہولت کے مطابق شوٹ منسوخ کر دیتے ہیں جس سے دیگر فنکار متاثر ہوتے ہیں۔

عصمت زیدی نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر ایک ہدایتکار نے درجنوں افراد کے سامنے ان پر سخت لہجے میں بات کی، جس سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہو گئیں۔ ان کے مطابق اس موقع پر کسی نے ان کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ سینئر فنکاروں کو عزت دینا ہر انڈسٹری کا اصول ہونا چاہیے، تاہم اپنے تجربے کے باوجود انہوں نے پروفیشنل ذمہ داری پوری کی۔