کراچی میں ایم نائن موٹر وے پر ڈی ایچ اے کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر پولیس موبائل پر چڑھ گیا۔
حادثے کے وقت پولیس موبائل سڑک کنارے کھڑی تھی جبکہ اس میں 2 اہلکار موجود تھے۔ ایک اہلکار کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈمپر حیدرآباد سے کراچی آ رہا تھا، جبکہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
