امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ، تجارت اور عالمی سلامتی سمیت اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا، چین پر ایران سے تیل خریدنے کے معاملے پر دباؤ ڈال سکتا ہے جبکہ تائیوان، روس اور نایاب معدنیات بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب چین نے ایران جنگ ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کو یک طرفہ قرار دیا ہے۔
