ذات صلة

جمع

کراچی میں گرمی کی لہر، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

کراچی میں بڑھتی گرمی کے باعث ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں پانی زیادہ پینا، ہلکے کپڑے پہننا، سر ڈھانپ کر باہر نکلنا اور غیر معیاری کھانوں سے پرہیز ضروری ہے۔ جلدی مسائل اور انفیکشن سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔