ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی عرب میں بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں اسکول بند

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے مختلف حصوں میں پیر سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

غیر مستحکم موسمی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم نے الشرقیہ، حائل اور قصیم میں پیر 20 اپریل کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی۔

قومی مرکز موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور ریاض سمیت کئی علاقے درمیانے سے شدید بارش کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اسی طرح مدینہ، تبوک، الجوف، عسیر، جازان اور نجران میں بھی بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے، نشیبی علاقوں اور سیلابی مقامات سے دور رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔