ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو میں اپنی عمر، شوبز سفر اور ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 1984 میں پیدا ہوئیں اور 15 سال کی عمر میں شوبز کیریئر شروع کیا، جبکہ اس وقت ان کی عمر 41 سال ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے عیدالفطر 2026 پر اعجاز خان سے نکاح کیا، جو ان کی تیسری شادی ہے اور ان کے شوہر برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فضا علی نے حق مہر کے حوالے سے بتایا کہ وہ سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھیں، تاہم نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، جبکہ ان کے شوہر نے زیادہ مالی پیشکش بھی کی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ازدواجی زندگی میں اصل اہمیت رشتہ اور ساتھ کو حاصل ہے، نہ کہ مالی معاملات۔