ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق، فیفا صدر

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لے گا۔

انہوں نے ایک اقتصادی کانفرنس میں کہا کہ ایران اپنی کوالیفکیشن مکمل کر چکا ہے اور اس کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں، اس لیے ٹیم کی شرکت یقینی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اپنے گروپ میچز امریکا میں کھیلے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تحت امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔

انفانٹینو نے امید ظاہر کی کہ موجودہ علاقائی کشیدگی ٹورنامنٹ سے پہلے کم ہو جائے گی تاکہ ایونٹ پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔