ذات صلة

جمع

سعودی رائل ریزرو میں 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد زمین کی بحالی مکمل

کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا...

ماضی میں ستاروں کی مدد سے سفر اور سمتوں کا تعین

ماضی میں حجاج اور زائرین کے لیے سفر آسان...

این ہیتھاوے کو تقریب میں قرآن مجید تحفے میں دیا گیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو لندن میں...

نیئر اعجاز کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ملا جلا ردعمل

پاکستانی اداکار نیئر اعجاز کی ٹک ٹاک پر شیئر...

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی ہریانوی انڈسٹری کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر...

السعودیہ کی بڑی سہولت، پروازوں میں مفت تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تمام پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذیلی ادارے نیو سپیس گروپ کے ساتھ شراکت کے تحت طیاروں کو جدید کنیکٹیویٹی سسٹمز سے لیس کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو دورانِ پرواز تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

ابتدائی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار 300 میگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی جسے مستقبل میں 800 میگا بٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس سہولت کے ذریعے مسافر دورانِ پرواز اسٹریمنگ، ویڈیو کالز اور دیگر آن لائن سرگرمیاں بغیر رکاوٹ استعمال کر سکیں گے۔