ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

عام صفائی کے سپرے پھیپھڑوں کے لیے خطرناک، تحقیق میں چونکا دینے والے نتائج

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عام صفائی کرنے والے سپرے اور جراثیم کش مصنوعات، جن میں لائیزول اور کلوروکس جیسے کیو اے سی مرکبات شامل ہیں، سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس کے سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے، جن سے معلوم ہوا کہ جب یہ مرکبات سانس کے ذریعے لیے گئے تو یہ منہ کے ذریعے لینے کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ مہلک اور پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ کیو اے سی خون میں شامل ہونے سے خلیوں کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس سے دائمی تھکن، پٹھوں کی کمزوری، دماغی دھند اور پھیپھڑوں کی بیماریاں جیسے دمہ اور سی او پی ڈی پیدا ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھریلو سپرے استعمال کرتے وقت احتیاط نہ برتی جائے تو یہ صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں، اور اس پر سوچ بچار کی ضرورت ہے کہ کیا ہم اتنی زیادہ مقدار میں کیو اے سی والے سپرے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔