ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

حماس نے ہتھیار ڈالنے کے مطالبات مسترد کر دیے

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تنظیم پر ہتھیار ڈالنے کے دباؤ ڈالنا اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو طول دینے کے مترادف ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ نے زور دیا کہ جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل نہیں کرتا، اس سے قبل ہتھیار ڈالنے پر بات چیت کرنا فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کو جاری رکھنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ہتھیاروں کے معاملے کو بھونڈے انداز میں اٹھانا قابلِ قبول نہیں۔

غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پر بات چیت میں حماس کا ہتھیار ڈالنے کا مسئلہ بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، اور اکتوبر سے امریکا اور قطر کی ثالثی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 705 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔