ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لبنان پر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر گئے، 14 افراد شہید، حزب اللّٰہ کا جوابی حملہ

اسرائیل کی فضائی کارروائیوں میں لبنان کے مختلف علاقوں خصوصاً جنوبی لبنان اور بیروت کے مضافات میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقوں میں 4 اور جنوبی لبنان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 10 افراد شہید ہوئے۔ جناح کے علاقے میں رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال کے قریب حملے میں 39 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے لبنان اور شام کی مرکزی سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد سرحد بند کر دی۔ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 126 بچے شامل ہیں، جبکہ 1.2 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ حملے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں، اور اسرائیلی زمینی فوج بھی جنوبی لبنان میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے ساحل سے 126 کلومیٹر دور ایک اسرائیلی جنگی جہاز پر کروز میزائل فائر کیا، تاہم اسرائیلی فوج نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھا۔