ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر شدید بوجھ ڈال رہا ہے اور یہ فیصلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے خاص طور پر بائیک سوار، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دباؤ نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اسی لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔