ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا مؤثر کردار، اٹلی اور یورپی یونین کی حمایت کا اظہار

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، اور پاکستان اس جنگ میں دنیا کے لیے ایک مضبوط حفاظتی دیوار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اطالوی وزیرِ داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی یونین کے کمشنر میگنس برنر نے ٹیلی فون پر وزیرِ داخلہ سے رابطہ کر کے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محسن نقوی نے مشکل گھڑی میں حمایت پر اٹلی اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔