’ہیری پوٹر‘ سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے بچوں کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزامات کی وضاحت پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نہ وہ، نہ ان کی ٹیم نے کبھی ایپسٹین سے ملاقات کی یا اسے اپنے براڈوے ڈرامے ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین کو شو میں مدعو کرنے والا خط پروڈیوسر کولن کیلنڈر کے ذریعے ایپسٹین کی ساتھی پیگی سیگل کی درخواست پر بھیجا گیا تھا، اور اس وقت پروڈیوسر کو بھی یہ علم نہیں تھا کہ وہ اہم دوست کون ہے۔ آخرکار، ایپسٹین کو داخلہ نہیں ملا اور وہ شو دیکھنے سے محروم رہے۔ یہ وضاحت امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری ایپسٹین فائلز کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
