ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ہولی سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کی علامت ہے، وزیراعظم کا پیغام

شہباز شریف نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار رنگوں کے حسین امتزاج کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی کی روایات پاکستان کے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں اور ہندو کمیونٹی ملک کے معاشرے کا قابلِ قدر حصہ ہے۔ ان کے بقول اقلیتی برادری نے سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی اور پُرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہبی آزادی اور انسانی حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی، عبادت گاہوں کے تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواداری اور یکجہتی کے ذریعے ہی ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔