ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

بھارت میچ بائیکاٹ پر پاکستان پر پابندی نہیں، سابق آئی سی سی صدر کا موقف

سابق آئی سی سی صدر اور پی سی بی کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو سکتی۔

مانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترتی تو اس پر کوئی قانونی یا تنظیمی سزا نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں نہ کھیلنے کا فیصلہ اپنی حکومت کی ہدایات کے تحت کیا تھا، اس لیے پاکستان پر پابندی لگانا غیر مناسب ہوگا۔

انہوں نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست کو کھیل میں شامل کرنے سے روکنے کی بجائے تماشائی بن کر کھڑا رہا۔ پاکستان نے بنگلادیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا ہے اور قومی ٹیم بھارت میچ میں حصہ نہیں لے گی۔