ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کے خلاف امریکی عدالت میں چیلنج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو نیویارک میں عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

شہری حقوق کی تنظیموں نے امریکی محکمۂ خارجہ کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ویزوں کی اس معطلی سے امیگریشن کے طویل عرصے سے قائم قانونی نظام کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو روکا جائے اور ویزوں کی پردازش دوبارہ شروع کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق 21 جنوری سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کے بعد کئی ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزہ درخواستیں مؤخر ہو گئی تھیں۔