ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

پی ٹی آئی پر بھروسہ ممکن نہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ماضی میں وہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچاتی رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی قسم کی بات چیت ہوئی بھی تو اس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی شامل نہیں ہوگی اور کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

فیصل کنڈی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخصیت کے مفاد میں صوبے کو نقصان پہنچایا اور اسے اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دیے جاتے ہیں، جو خود پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں۔