مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں 1906ء میں قازان سے شائع ہونے والے قرآنِ کریم کے ایک نادر نسخے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس تاریخی نسخے کے حاشیوں میں آیات کی تشریح بھی موجود ہے، جبکہ میوزیم میں محفوظ دیگر نادر مخطوطات اسلامی تاریخ، کتابت اور طباعت کے اہم ادوار کو جدید انداز میں زائرین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
