پیسکو کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ملک راحت بنوں کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر تمام فیڈرز بحال کروا دیے، جس سے بجلی کا نظام اوورلوڈ ہو کر متاثر ہوگیا۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور متعلقہ رکن اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
