پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کہا ہے کہ عہدہ تبدیل ہونے سے پاکستان کے لیے ان کی محبت اور کھیل کا جذبہ کم نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ کپتانی ان کے لیے اعزاز اور ذمہ داری تھی، تاہم پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اس سے بھی بڑا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا ورلڈکپ کے لیے آٹھ سال بعد کوالیفائی کرنا خوشی کی بات ہے اور اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر انہیں فخر ہے۔
عماد بٹ نے واضح کیا کہ ان کی وفاداری کسی عہدے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے۔
