سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے مختلف ممالک کو ایک ممکنہ عالمی اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعودی حکام حوثیوں کے حملوں سے بحری جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درجنوں ممالک سے رابطے کر رہے ہیں، تاہم اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب یمنی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی باب المندب میں ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس سے حاصل ہونے والی رقم مبینہ طور پر ان کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے بحری محاصرے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
