ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن نتائج، قومی کرکٹرز پر مالی جرمانے کی اطلاعات

ICC Men’s T20 World Cup 2026 میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر کھلاڑی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ملا جلا کھیل پیش کیا۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں مشکل سے کامیابی ملی، امریکا کو شکست دی، مگر بھارت کے خلاف اہم مقابلہ ہار گئی۔ سپر 8 مرحلے میں نمیبیا کو ہرا کر رسائی حاصل کی، تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہوا اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست نے سیمی فائنل کی امیدیں کمزور کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ہی کھلاڑیوں کو ممکنہ جرمانے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بورڈ حکام نے واضح پیغام دیا کہ بہتر کارکردگی پر انعام اور ناقص کھیل پر مالی سزا دونوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں ماہانہ لاکھوں روپے معاوضہ اور آئی سی سی ریونیو سے حصہ بھی ملتا ہے، جس کے باعث اس فیصلے کو سخت مگر احتسابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔