ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بڑھتی کشیدگی کے سائے میں ایران کی ورلڈ کپ شرکت غیر یقینی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت کو غیر یقینی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ امریکی کارروائیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے بعد صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ہسپانوی اخبار مارکا سے گفتگو میں مہدی تاج کا کہنا تھا کہ حالیہ پیش رفت کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پُرامیدی مشکل دکھائی دیتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کریں گے۔

دوسری جانب فیفا کے سیکریٹری جنرل میتھیاس گراف اسٹروم نے کہا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور قبل از وقت کوئی تفصیلی تبصرہ مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ 2026ء کا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ ایران کے گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔ ایران کو گروپ مرحلے میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

امریکی سفری پابندیوں اور جاری سیاسی تناؤ کے باعث ایران کی ممکنہ شرکت یا بائیکاٹ سے متعلق قیاس آرائیاں تاحال جاری ہیں۔