سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں قائم چار دہائی پرانی پرندوں کی روایتی مارکیٹ آج بھی شوقین افراد کے لیے ایک منفرد مقام سمجھی جاتی ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے خوبصورت اور خوش آواز پرندے فروخت کیے جاتے ہیں، جبکہ کئی تاجر برسوں سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ پرندوں کی دلکش چہچہاہٹ اس بازار کو منفرد ماحول فراہم کرتی ہے اور ہر عمر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔
