ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام: دھمکیوں پر مذاکرات نہیں

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور اور فوری ردعمل دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق مسلح افواج زمین، فضا اور سمندر ہر محاذ پر کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حملوں سے ایران نے سبق سیکھا ہے اور اب پہلے سے زیادہ مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے خطے میں بڑی بحری طاقت تعینات کر دی ہے اور ایران نے اگر جوہری معاہدے پر پیش رفت نہ کی تو سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ امریکا ایران پر مذاکرات اور جوہری سرگرمیاں محدود کرنے کا دباؤ ڈال رہا ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ دھمکی یا دباؤ کے ماحول میں بات چیت ممکن نہیں، اور نہ ہی حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے باضابطہ مذاکرات کی کوئی درخواست آئی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور یو اے ای نے اپنی فضائی حدود کو کسی ممکنہ حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا اشارہ دیا ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔