امریکا کی جانب سے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لینے کے معاملے پر ایران نے اقوامِ متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ ایرانی حکام نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی تجارت میں مداخلت بتایا، جبکہ خطے کی صورتحال پر ایران نے اپنے مؤقف کا اعادہ بھی کیا ہے۔
