کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، جبکہ واقعے میں گینگ وار گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
