ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

فلپ ہیوز سانحہ کو 11 سال — کرکٹ میں حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی

آج سے 11 سال پہلے، 27 نومبر 2014 کو آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز ایک شیفلڈ شیلڈ میچ میں جان لیوا چوٹ کا شکار ہوئے۔ شین ایبٹ کی گیند گردن کے پچھلے حصے پر لگنے کے باعث وہ زخمی ہوئے اور بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے۔ اس وقت وہ 63 رنز پر کھیل رہے تھے۔

فلپ ہیوز نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کے افسوسناک انتقال کے بعد دنیائے کرکٹ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے گئے، جن میں کن کشن قوانین اور متبادل کھلاڑی کا باقاعدہ نفاذ بھی شامل ہے۔