جازان ریجن میں ساحلی ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو مضبوط بنانے کے لیے اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔ یہ شجرکاری قومی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ساحلی علاقوں کو محفوظ بنانا اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا ہے۔
مینگروو کے جنگلات ساحلی کٹاؤ کو روکنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور مختلف آبی حیات و ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے محفوظ مسکن فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب ماحولیاتی پائیداری اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ان جنگلات کے رقبے میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
