ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

قصیم میں ہائیڈروپونک فارمنگ: پانی کی بچت اور پیداوار میں اضافہ

قصیم ریجن میں ہائیڈروپونک فارمنگ کی جدید ٹیکنالوجی تیزی سے اپنائی جا رہی ہے، جس سے زرعی پیداوار بڑھ رہی ہے اور پانی کا بہتر استعمال ممکن ہو رہا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت غذائی تحفظ، پائیداری اور پانی کے تحفظ کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

ہائیڈروپونک سسٹم میں پودے مٹی کے بغیر اُگائے جاتے ہیں اور غذائی اجزاء سے بھرپور پانی براہِ راست جڑوں تک پہنچایا جاتا ہے، جس سے پودے صحت مند اور تیز رفتار نشوونما پاتے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے کیڑے مار ادویات کی ضرورت کم ہوتی ہے، پیداوار کا معیار بہتر ہوتا ہے اور مٹی سے جڑے مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔

قصیم میں اس طریقہ سے اُگائی جانے والی فصلوں میں سلاد، پالک، جرجیر، پودینہ، ٹماٹر، ہری مرچ، سٹرابیری اور کھیرا شامل ہیں۔ وزارت ماحولیات و پانی کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل انجینیئر صلاح العبدالجبار کے مطابق ہائیڈروپونک فارمنگ کی اہمیت اس کی پانی کی کم استعمال اور مٹی کے مسائل سے آزادی میں ہے۔

قومی مرکز برائے زراعت نے کاشتکاروں کو عملی تربیت دینے کے لیے ورکشاپس کا آغاز کیا ہے تاکہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دی جا سکے اور زیادہ سے زیادہ کاشتکار فائدہ اٹھائیں۔