ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

پنجاب پولیس کی کارروائی: گولڈی برار کے والدین بھتہ خوری کیس میں گرفتار

بھارتی ریاست پنجاب کی پولیس نے بیرونِ ملک مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے والدین کو 2024 کے بھتہ خوری مقدمے میں حراست میں لے لیا۔ والد شمشیر سنگھ اور والدہ پریت پال کور کو ضلع مکسر کے علاقے آدیش نگر میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا آبائی تعلق فریدکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ریاست بھر میں گینگسٹر نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس میں بیرونِ ملک موجود جرائم پیشہ افراد کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گولڈی برار کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے اہم ملزمان میں شمار کیا جاتا ہے۔ بھارتی حکام پہلے ہی اسے سنگین جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات کے تحت دہشت گرد قرار دے چکے ہیں، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اس وقت امریکا میں موجود ہے۔