ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا...

صومالی ریفری کی جبری واپسی پر وطن میں پرتپاک استقبال

صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو...

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بی سربراہ کی وزیراعظم سے اہم مشاورت آج

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر آج اہم پیش رفت متوقع ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اگرچہ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے، لیکن ٹیم کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ اب بھی زیر غور ہے۔ محسن نقوی واضح کر چکے ہیں کہ پی سی بی آئی سی سی کے مبینہ دوہرے معیار کو قبول نہیں کرتا، تاہم بورڈ حکومتی ہدایات کے مطابق ہی آگے بڑھے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مشاورت کا عمل جاری ہے اور فیصلہ ہوتے ہی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔