ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل، بارش اور برفباری

ایران کی سمت سے آنے والا تازہ مغربی موسمی نظام بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چمن اور اس کے اطراف موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے پانی میں گھر گئے۔

کوئٹہ ویلی اور آس پاس ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور قلات میں بھی برف نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ مستونگ، نوشکی اور خاران میں بارش سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم منگل تک اثر انداز رہے گا۔ بلوچستان کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول لاہور اور ملتان، میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔