میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات کے وقت جہانگیر روڈ کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے زور دیا کہ منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیے جائیں تاکہ ایک مثبت مثال قائم ہو۔ میئر کا کہنا تھا کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر پیش رفت دیکھیں گے کیونکہ اب فیصلے صرف اجلاسوں تک محدود نہیں رہیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ شہر کی اہم شاہراہ ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا انہیں بخوبی احساس ہے۔ ان کے مطابق جلد ہی بہتری کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔
