ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

میگنیشیم کی کمی دماغی صحت کے لیے خطرناک، ڈیمنشیا کا امکان بڑھا سکتی ہے

میگنیشیم ایک اہم معدنی جز ہے جو جسم میں 300 سے زائد کیمیائی عمل میں حصہ لیتا ہے اور دماغی خلیات کی حفاظت، اعصابی نظام کے درست کام اور دماغی سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم میں میگنیشیم کی کمی سے یادداشت کمزور ہو سکتی ہے اور ڈیمنشیا کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
میگنیشیم کی کمی کی علامات میں پٹھوں میں کھچاؤ، تھکن، دل کی بے ترتیبی اور موڈ میں تبدیلی شامل ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سبز پتوں والی سبزیاں، گری دار میوے، بیج، دالیں، ثابت اناج اور ڈارک چاکلیٹ کے ذریعے میگنیشیم کی سطح برقرار رکھی جائے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔