ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پسنی کے ساحل پر سبز کچھوؤں کی ہلاکتیں، وائلڈ لائف کی تحقیقات جاری

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ایک اور سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بعد دسمبر کے دوران ہلاک ہونے والے سبز کچھوؤں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ مقامی ماہی گیروں اور شہریوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ سبز کچھوے نایاب سمندری حیات میں شمار ہوتے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی، ماہی گیری کے جال اور سمندری سرگرمیاں اس طرح کے واقعات کا سبب بن سکتی ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ساحل پر کسی بھی مردہ یا زخمی سمندری جانور کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔