سعودی وزارتِ تجارت نے یوم الوطنی کے موقع پر ملک بھر میں 14 ہزار سے زائد معائنے کیے جن میں 348 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔
وزارت کے مطابق سیل کے لیے تاجروں کو باضابطہ پرمٹ لینا ضروری ہے، ساتھ ہی اشیاء کی پرانی اور نئی قیمتیں واضح طور پر درج کرنا بھی لازمی ہے۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیل پرمٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارفین بارکوڈ اسکین کر کے اس کی درستگی جانچ سکیں۔