ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی عرب اور مسلم ممالک کی اسرائیلی وزیر کے رویے کی سخت مذمت

سعودی عرب سمیت متعدد عرب اور مسلم ممالک نے غزہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مبینہ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ زیرِ حراست افراد کی تضحیک انسانی وقار کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد اور اشتعال انگیزی کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور دو ریاستی حل پر مبنی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام زیرِ حراست افراد کے انسانی حقوق اور وقار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔