ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں کی نقل میں بال چھوٹے کروانا درست فیصلہ نہیں، کیونکہ زیادہ تر اداکارائیں وِگز یا ہیئر اسٹائلنگ کے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق عام لوگوں کو اس طرح کے فیصلوں کے بعد بال دوبارہ لمبے کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

علیزے شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے جبکہ دیگر نے یاد دلایا کہ یہ ٹرینڈ خود انہی اداکاراؤں کی وجہ سے مقبول ہوا تھا۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کی صورت اختیار کر گیا ہے۔