ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا میں مسجد پر حملے کے بعد مسلمان برادری متحرک

امریکا میں حالیہ مسجد فائرنگ واقعے کے بعد مسلم برادری نے اتحاد اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔ بالٹی مور میں ہونے والے ایک بڑے اسلامی اجتماع میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی، جہاں اسلاموفوبیا اور مذہبی آزادی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

مقررین نے زور دیا کہ مسلمان کمیونٹی کو صرف افسوس تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔ تقریب میں سان ڈیاگو حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانی کو حوصلے کی علامت قرار دیا گیا۔

اجتماع میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی نمایاں رہا، جبکہ مقررین نے امریکا میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف رویوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ منتظمین کے مطابق تقریب کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔